برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ القاعدہ رہنما سیف العدل نے اسامہ کا بدلہ لینے کیلئے لندن میں بڑے حملوں کی دھمکی دیدی ہے

May 22, 2011 | 03:42

سفیر یاؤ جنگ
برطانوی اخبارڈیلی میل کے مطابق القاعدہ کے عبوری سربراہ سیف العدل نے اسامہ بن لادن کی ہلاکت کا بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔طالبان ترجمان احسان اللہ نے بتایا کہ سیف العدل نے لندن پرحملے کے لیے بڑی منصوبہ بندی کرلی۔ طالبان کے مطابق لندن یورپ کی معیشت میں میں سب سے اہم اور ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اس لیےاسے سب سے پہلے نشانہ بنایا جائے گا۔ اخبار کے مطابق حملوں کی دھمکی کے بعد برطانوی ٹرانسپورٹ پولیس کو تاریخ میں پہلی بار بسوں، ٹرینوں اورسٹیشنوں پر اپنے ہمراہ اسلحہ رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔
مزیدخبریں