پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیزکے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی اپنی پہلی اننگزمیں دو سو بہتر رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی، ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے دوسرے دن کے اختتام پرآٹھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سوچوراسی رنز بنالئے۔

سینیٹ کیٹس میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز فاسٹ باؤلرتنویراحمد اورسعید اجمل پاکستان کو بہتر پوزیشن میں لے آئے، دونوں نے آخری وکٹ کی شراکت میں اٹھہتر رنزبنائے۔ تنویراحمد ستاون رنزبنا کرآؤٹ ہوئے جبکہ سعید اجمل نے تئیس رنز کی اننگز کھیلی۔ اس سے پہلے پاکستان نے اپنی پہلی اننگزایک سواسی رنز پردوبارہ شروع کی تو محمد سلمان تیرہ، عبدالرحمن تین اوروہاب ریاض صفرپرپویلین لوٹ گئے۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے بشو اور رام پال نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میںویسٹ انڈیزکی ٹیم نے دوسرے دن کھیل کے اختتام تک ایک سو چوراسی رنز بنائے اور اس کے آٹھ کھلاڑی آوٹ ہوئےیوں پاکستان کو میچ کے دوسرے دن کے اختتام پر ویسٹ انڈیز پر اٹھاسی رنز کی برتری حاصل ہے۔ پاکستان کی جانب سےسعید اجمل،عبدالرحمان،اور محمد حفیظ نے دو،دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ای پیپر دی نیشن