امریکی ٹی وی سے انٹرویو میں افغان صدر حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ طالبان بارودی سرنگوں اورخودکش حملہ آوروں کے ذریعے حملےکرسکتےہیں تاہم وہ دارالحکومت کابل پردوبارہ قبضہ کرنےکی صلاحیت نہیں رکھتے۔انکا کہنا تھا کہ دوہزارتیرہ کےوسط تک افغان فورسزسیکورٹی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں گی۔طالبان سےامن مذاکرات کےسوال پرافغان صدرکا کہنا تھا کہ وہ طالبان سےامن معاہدےکی پوری کوشش کررہےہیں۔ پاکستان کیجانب سےنیٹوٹرکس پرٹیکس عائدکرنےکےسوال پرانکا کہنا تھا کہ وہ اس معاملےپرپاکستانی وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سےبات کرینگے۔