گزشتہ روز جی ایم ریلوے جنید قریشی کے انجن شیڈ کے دورہ کے دوران ہڑتالی ملازمین سے مذاکرات کے باوجود کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی اور ڈیزل شیڈ ملازمین کی ہڑتال آج نویں روز بھی جاری ہے۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ وہ اپنے حقوق کے لئے جدوجہد کررہے ہیں لیکن کوئی بھی ان کےمطالبات تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ انیس سو پچاسی میں منظور کیے گئے ٹینیکل الاؤنس میں مہنگائی کے تناسب سے اضافے کے ساتھ ساتھ چھٹی کے روز کام کا دوگنا معاوضہ دیا جائے۔ اس موقع پر ریل مزدور اتحاد کے بانی سرفراز احمد خان نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں چار گھنٹے کی ہڑتال کے ساتھ ساتھ بھوک ہڑتالی کیمپ بھی لگائے جارہے ہیں جبکہ تیسرے مرحلے میں ملک بھر میں ریل کا پہیہ جام کردیا جائے گا۔