مسلم لیگ اور تحریک انصاف کے مینڈیٹ کا تقاضا

مکرمی! 11 مئی 2013ءکے عام انتخابات بخیرو خوبی انجام پا چکے ہیں ۔ریاستی ادارے اور نگران حکومت مبارک باد کی مستحق ہیں جن کے باہم تعاون سے اہم قومی فریضہ انجام دیا گیا اور عوام کو بے رحم حکمران قبیلے سے خلاصی پانا ممکن ہوا۔ مہنگی بجلی اور پٹرولیم کے وزیروں نے حاصل ہونے والے ریونیو کو زرمبادلہ بنائے رکھا مگر مجال ہے کہ صنعتی صارفین کی ضروریات پوری ہوتیں گویا عام آدمی کی حالت سابق حکومت کے منشور کا حصہ ہی نہ تھا۔ حالیہ انتخابات میں عوام نے مسلم لیگ اور تحریک انصاف کو جو مینڈیٹ دیا ہے۔ خاص طور پر میاں نواز شریف پر جو اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے اب یہ دونوں جماعتوں کا فرض ہے کہ تدبر اور فہم و فراست کا مظاہرہ کرکے ملک کو معاشی بحرانوں سے نکال کر معاشرتی ترقی کی راہ پر گامزن کریں۔(محمد عادل J بلاک گلشن راوی لاہور)

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...