”گندم خریداری کا ہدف پورا نہیں ہوسکا، آٹا مہنگا ہوجائیگا“

لاہور (نیوزرپورٹر) محکمہ خوراک پنجاب 40لاکھ ٹن اور پاسکو 20لاکھ ٹن کی خریداری کا ہدف پورا نہیں کر پائے گا۔ یہ باتیں ڈاکٹر ابراہیم مغل چیئرمین ایگری فورم نے کہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب محکمہ خوراک اور پاسکو اگر گندم خریداری جاری رکھتے ہیں تو اسکا کا فائدہ کسان کو 15%اور مڈل مین کو 85%ہوگا کیونکہ مڈل مین نے کسانوںسے گندم خرید کر سٹور کرلی۔ انہوں نے مزید کہا ڈر ہے کہ جون میں پنجاب میں گندم 1250روپے من بکے گی۔ پنجاب میں گندم1کروڑ 86لاکھ ٹن کی بجائے صرف 1کروڑ 75لاکھ ٹن ہوئی۔ انہوں نے آخر میں یہ بھی کہا کہ نگران گندم خریداری میں بری طرح ناکام رہے ہیں جس کا خمیازہ آنے والی حکومت کو بھگتنا پڑے گا اور آٹا 45روپے کلو بھی ہو سکتاہے۔

ای پیپر دی نیشن