پیکیجنگ میں مسلسل جدت پر ٹیٹرا پیک کو ڈوپونٹ ایوارڈ سے نوازا گیا

May 22, 2013

کراچی (پ ر) دنیا کی صف اول کی فوڈ پروسیسنگ اور پیکیجنگ سلوشن کمپنی ٹیٹرا پیک کو مسلسل جدت میں ایکسیلنس پراولین ڈیوپونٹ سلور اینیورسری ایوارڈ دیا گیا۔ یہ ایوارڈ ان اداروں کو دیا گیا جو پروگرام کی پچیس سالہ تاریخ میں پیکیجنگ میں پانچ یا اس سے زیادہ ڈیوپونٹ ایوارڈز جیت چکے ہیں۔ مائیکل گراس (Michael Grosse) ایگزیکٹو نائب صدر،ڈیولپمنٹ اینڈ سروس آپریشن، ٹیٹرا پیک نے کہا ”آج سے 60 سال قبل جب کمپنی کی بنیاد رکھی گئی تھی، جب سے لے کر اب تک ٹیٹرا پیک نے غذائی اشیاءکو محفوظ رکھنے اور ان کی دستیابی کو دنیا بھر میں یقینی بنانے کیلئے پیکیجنگ کے شعبے میں مسلسل جدت پیدا کی۔

مزیدخبریں