حیدرآباد میں چھاپہ، نیٹو فورسز کی 6 گاڑیاں برآمد، 5 افراد گرفتار

حیدرآباد (آئی این پی) حیدرآباد پولیس نے نیشنل ہائی وے پر تاج پٹرول پمپ کے قریب چھاپہ مار کر افغانستان جانے والی نیٹو فورسز کی 4 بکتر بند گاڑیاں اور دو فوجی ٹرک برآمد کر لئے اور انہیں کراچی منتقل کرنے والے 5 افراد کو گرفتار کر لیا۔ ۔ پولیس نے 26 ویلر ٹرالر سے افغان جنگ کے دوران نیٹو فورسز کے زیر استعمال 4 بکتر بند گاڑیاں‘ دو فوجی ٹرک اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کر کے ضمیر خان، زر محمد‘ اختر حسین، معراج خان اور نور اکبر وغیرہ کو گرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے تین روز قبل بھی نیٹو کنٹینرز سے سامان چوری کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن