کوئٹہ (این این آئی) پشین کے علاقے سرانان میں ایک گاڑی سے بھاری مقدار میں بارودی مواد قبضے میں لیکر ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پشین کے قریب لیویز نے چمن سے آنیوالی گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران ایک گاڑی سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا لیویز ذرائع کے مطابق دھماکہ خیز مواد افغانستان سے کوئٹہ لایا جارہا تھا جس کو دہشت گردی کیلئے استعمال کیا جانا تھا لیویز اس کے مالک کا سراغ لگا رہی ہے تاکہ صورتحال واضح ہوسکے معلوم ہوا ہے کہ گرفتار ملزم کو تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔