سرکاری سکیم کے تحت حج ‘ وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے میں معاملات طے پا گئے

May 22, 2013

اسلام آ باد (آئی این پی) رواں سال حج آپریشن کے دوران سرکاری سکیم کے تحت حج آپریشن کیلئے وزارت مذہبی امور اورپاکستان انٹرنیشنل ائر لائن کے درمیان معاملات طے پا گئے‘قومی ائر لائن (پی آئی اے) 50 فیصدعازمین حج کا لوڈ اٹھائے گی‘25 فیصد عازمین سعودی ایئرلائن ‘باقی 10 فیصدپاکستان کی نجی ایئرلائن شاہین اورایئربلیو کے ذریعے حجاز مقدس جائیں گے۔منگل کو ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور نے حج آپریشن کیلئے تیاریاں زور و شور سے شروع کر دی ہیں جس کیلئے وزارت مذہبی امورکے اعلیٰ حکام نے پی آ ئی اے کیساتھ معالات طے کردیئے ہیں جبکہ اس حوالے سے ڈرافٹ کی بھی ادائیگی کردی گئی۔وزارت ذرائع کے مطابق25 فیصد حاجیوں کوسعودی ایئرلائن حجاز مقدس لیکرجائیگی جبکہ باقی دس فیصدپاکستان کی نجی ایئرلائن شاہین اور ایئربلیو کے ذریعے جائیں گے۔ ذرائع نے بتایاکہ سرکاری سکیم کے تحت وزارت کے حکام جلد پی آئی اے کیساتھ تحریری معاہدے پر دستخط کرینگے۔

مزیدخبریں