نئی دہلی (آن لائن) بالی وڈ کے نامور فلم ساز اور ہدایتکار مہیش بھٹ نے کہا ہے کہ مجھے قوی امید ہے کہ نواز شریف کی نئی حکومت میں دونوں ملکوں کے درمیان حالات سدھر جائیں گے۔ حکومت کوئی بھی آئے جائے، دوستی کا موسم پورا سال رہنا چاہیے۔ میں نواز شریف سے ان کے گھر ماضی میں کئی ملاقاتیں کرچکا ہوں، وہ بڑے لیڈر ہیں۔ دو مرتبہ وزیراعظم پہلے بھی رہ چکے ہیں، انہوں نے تب بھی پاک بھارت فلم انڈسٹری اور دونوں ملکوں کے فنکاروں کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ گزشتہ روزایک انٹرویو میں ہدایت کار مہیش بھٹ نے بتایا کہ نواز شریف نے مجھ سے کہا کہ میں دلیپ کمار کا بہت بڑا مداح ہوں۔ ان کو میرے گھر لاہور لے کر آئیں۔ جواب میں، میں نے نواز شریف سے کہا کہ جیسے ہی ان کی طبیعت بہتر ہوتی ہے، میں دلیپ صاحب کو ضرور پاکستان لاں گا اور ان کو پشاور بھی لے کر جاں گا۔ ایک سوال کے جواب میں مہیش بھٹ نے بتایا کہ پاکستان میرا دوسرا گھر ہے۔ کراچی اور لاہور میں میرے درجنوں دوست اور پیار کرنے والے موجود ہیں۔
نواز شریف نے مہیش بھٹ کے ذریعے دلیپ کمار کو پاکستان آنے کی دعوت دیدی
May 22, 2013