فلم ”دھیاں نمانیاں“ کا نام تبدیل ورنہ کارروائی کا حق رکھتا ہوں : قیصر ملک

لاہور (کلچرل رپورٹر) فلموں کے معروف مصنف قیصر ملک نے کہا ہے کہ گذشتہ دنوں ایک فلم ڈائریکٹر کی طرف سے فلم ”دھیاں نمانیاں“ بنانے کا اعلان شائع ہوا ہے۔ یاد رہے کہ ”دھیاں نمانیاں“ کے نام سے 1973ءمیں فلم ریلیز ہو چکی ہے جس کا سکرپٹ میں نے لکھا تھا۔ اس کا ریکارڈ فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن اور فلم ڈائریکٹر ایسوسی ایشن کے پاس موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر فلم کا نام نہ بدلا گیا تو میں کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہوں۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...