ممبئی(سپورٹس ڈیسک ) آئی پی ایل سپاٹ فکسنگ سکینڈل کا بالی ووڈ سے پہلا تعلق سامنے آگیا۔ ممبئی کرائم برانچ نے بکیزسے تعلقات کے شبے میں معروف اداکار دارا سنگھ کے بیٹے وندوکوگرفتارکرلیا۔ وندودارا سنگھ کی گرفتاری رمیش ویاس کی گرفتاری کے بعد عمل میں آئی۔ ویاس کے سپاٹ فکسنگ میں ملوث اہم بکی جوپیٹراوردیگربکیزسے تعلقات تھے۔ ممبئی کرائم برانچ وندودارا سنگھ سے تفتیش کررہی ہے۔ وندوکوچھ اپریل کوممبئی انڈینزاورچنائے سپرکنگزکے میچ میں مہندرسنگھ دھونی کی اہلیہ کیساتھ دیکھا گیا تھا۔ ممبئی پولیس کے مطابق وندوبکیزسے مسلسل رابطے میں تھے۔ بھارتی سپریم کورٹ نے آئی پی ایل میچزروکنے کی درخواست مستردکردی ہے۔ ایک شہری نے بھارتی سپریم کورٹ میں ایونٹ کے میچزروکنے کی درخوا ست کی تھی۔ سپریم کورٹ نے درخواست مسترد کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ بھارتی بورڈ کرپشن سکینڈل پرغیرسنجیدہ رویہ ختم کریاوردوہفتوں میں تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ عدالت میں جمع کرائے۔ عدالت نے اپنے حکم میں مزید کہا ہے کہ بھارتی بورڈ کی ذمہ داری ہے کہ وہ سپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں یا ٹیموں کیخلاف بھرپورکارروائی کرے۔سپاٹ فکسنگ میں ملوث بھارتی کرکٹرز سری سانتھ، اجیت چنڈیلا اور انکیت چوہان کو عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ عدالت نے سری سانتھ سمیت دیگر کھلاڑیوں اجیت چنڈیلا، انکیت چوہان اور 7 بکیوں کو مزید 5 دن تک پولیس تحویل میں رہنے کا حکم دیدیا۔پولیس کمشنر نے بتایا کہ بکی ہمینشاد را¶ سے ایک کروڑ 28 لاکھ روپے برآمد کئے ہیں اور گذشتہ روز 3 مزید بکیوں کو بھی گرفتار کرکے لاکھوں روپے برآمد کر لئے گئے ہیں۔ یکی اپیش پٹیل کو اداکار ونڈو دارا کو حراست میں لے لیا گیا ہے، نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔ 4 بکیوں کا 14 روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔ ونڈو دارا سنگھ کو کل تک جیل بھیج دیا گیا ہے۔ سری سانتھ نے گرل فرینڈ کو 42 ہزار کا سمارٹ فون دلوایا۔ پولیس نے سری سانتھ کی گرل فرینڈ کے گھر چھاپے کے دوران سامان برآمد کر لیا ہے۔ وندو دارا سنگھ کو کل تک جیل بھیج دیا جائیگا۔ سری سانتھ اعتراف جرم کے بعد مکر گئے ۔ انہوں نے کہا بیگناہ ہوں امید ہے عدالت انصاف کریگی۔