پاکستان‘ آئرلینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے کل کھیلا جائے گا‘ قومی کرکٹ ٹیم کی ٹھنڈی ہواﺅں میں پریکٹس

May 22, 2013

ڈبلن (سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ون ڈے میچ کل کلونٹرف کرکٹ کلب گراﺅنڈ، ڈبلن میں کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل پاکستان اور سکاٹ لینڈ کے درمیان کھیلی گئی دو ون ڈے میچوں کی سیریز پاکستان نے 1-0 سے اپنے نام کی۔ پہلے میچ میں گرین شرٹس نے 96 رنز سے فتح سمیٹی جبکہ دوسرا میچ بارش کی وجہ سے نہ ہو سکا۔ پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان دوسرا اور آخری ون ڈے میچ 26 مئی کو کھیلا جائے گا۔ میچ سہ پہر دو بجکر پنتالیس منٹ پر شروع ہو گا۔ قومی کرکٹ ٹیم نے گذشتہ روز ٹھنڈی ہوا¶ں میں پریکٹس کی۔ پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائے گا۔ قومی کھلاڑی پریکٹس کے دوران کامیابی کیلئے پُرعزم نظر آئے۔ کوچ ڈیو واٹمور کی زیرنگرانی پریکٹس سیشن کے دوران کھلاڑیوں نے فٹنس اور کھیل کے دیگر شعبوں پر توجہ دی۔ آئرلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل را¶نڈر کے اوبرائن نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ کھل کر تکنیک کو مزید بہتر بنائیں گے۔ سعید اجمل دنیا کے نمبر ون با¶لر ہیں اور انہیں کھیلتے ہوئے احتیاط کریں گے۔ ہم نے پہلے بھی ان کا سامنا کیا اور جانتے ہیں وہ خطرناک با¶لر ہیں۔ ہم نے کوئی خاص منصوبہ بندی نہیں کی البتہ کھیل سے لطف اندوز ہوں گے۔ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ دنیا کی بہترین ٹیموں کے ساتھ کھیلنے کے زیادہ سے زیادہ مواقع ملیں۔ جب ہمیں کوئی موقع ملنا ہے تو ہم دنیا کی بہترین ٹیموں کیخلاف اپ سیٹ بھی کرتے ہیں۔ آئرلینڈ کے پاس بہترین موقع ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف ہوم گرا¶نڈ پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے۔ 

مزیدخبریں