لندن (آن لائن) برطانیہ میں گھوڑوں کے مثبت ڈوپ ٹیسٹ کا اسکینڈل زور پکڑنے لگا، ممنوعہ ادویات استعمال کرنے والے مزید سات گھوڑے پکڑے گئے۔پابندی کا شکار جوکی محمود الزرو±نی کے مزید سات تربیت یافتہ گھوڑوں کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آ گئے۔ انگلینڈ کی عدالت میں محمود الزرو±نی نے اپنی اسی سالہ پابندی کے خلاف اپیل کر رکھی ہے۔ دبئی کے شہزادہ شیخ محمد بن رشید المکتوم کے ریس کلب "گوڈولفن" کے ٹرینر الزرو±نی اور سعید بن سرو±ر کے 391 گھوڑوں کے ڈوپ ٹیسٹ سیمپل لئے گئے۔