قومی سکواش ٹیم کیلئے ٹرائلز شروع‘ ٹاپ سیڈ کھلاڑیوں کا شرکت سے انکار

پیرس (آن لائن) ورلڈ ٹیم سکواش چیمپئن شپ آئندہ ماہ فرانس میں ہو گیچیمپئن شپ میں شرکت کے لئے پاکستانی ٹیم کے ٹرائلز شروع کر دئیے گے، پاکستان نمبر ون عامر اطلس اور فرحان محبوب کے ٹرائلز دینے میں شرکت نہ کرنے کی اطلاعات ہیں۔نو سے پندرہ جون تک فرانس میں ہونیوالی ورلڈ ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کے لئے ٹرائلز چوبیس مئی تک اسلام آباد میں ہوں گے۔ ٹرائلز کے لئے عامر اطلس، ناصر اقبال، دانش اطلس خان، فرحان زمان، فرحان محبوب، شیخ ثاقب، طیب اسلم اور منصور زمان کو بلایا گیا ہے۔ فیڈریشن کے سیکرٹری کے مطابق آٹھ کھلاڑیوں کے نام ورلڈ سکواش فیڈریشن کو بھجوا دیئے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹاپ سیڈ کھلاڑی ٹرائلز دینے کو تیار نہیں ہیں۔ حتمی ٹیم کا اعلان ٹرائلز کے بعد ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن