جوڈو فیڈریشن کا ملک بھر میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان جوڈو فیڈریشن کے سیکرٹری مسعود احمد خان نے کہا ہے کہ فیڈریشن نے ملک بھر سے نئے اور باصلاحیت کھلاڑیوں کے انتخاب کیلئے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن میں سے باصلاحیت کھلاڑیوں کو جونئیرٹیم کیلئے شارٹ لسٹ کرینگے۔ انڈر 17 کھلاڑیوں کا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام 2 سے 5 جون تک پشاور میں ہو گا اور اس میں فیڈریشن سے منسلک تمام یونٹس کو مدعو کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جونیئر کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل کوچ سجاد کاظمی لوکل کوچز جمیل کھوکھر اور محمد زاہد پرویز جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دینگے۔ سیکرٹری نے کہا کہ فیڈریشن کو ملک بھر سے نوجوان اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو تلاش کرنا ہے اس لئے انہوں نے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام سے باصلاحیت 6 جونیئر کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں شامل کیا جائے گااور انہیں مختلف جونیئر بین الاقوامی مقابلوں کیلئے بھیجا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جوڈو کھلاڑیوں کی کافی ٹیلنٹ موجود ہے اس لئے فیڈریشن ملک بھر سے نئے اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کررہی ہے۔ واضح رہے کہ فیڈریشن اس سے قبل نئے کھلاڑیوں کے دو ٹیلنٹ ہنٹ پروگرامز کر چکے ہیں اور ان میں سے بھی باصلاحیت کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں موقع دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...