گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق افتخار چوہدری نے ”جعلی ڈگری کیس“ میں ملوث سابق رکن قومی اسمبلی مدثر قیوم ناہرا کی ضمانت 2 لاکھ روپے مالیتی مچلکوں کے عوض منظور کرلی ہے۔ تاہم کیس کی سماعت آج ہوگی جس کیلئے ضلعی عدالت نے بیانات قلمبند کرنے کیلئے گواہوں کو بھی طلب کرلیا ہے۔