پشاور (اے پی اے) خیبر پی کے کے گورنر انجینئر شوکت اللہ نے نامزد وزیر اعلی اور سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر کو حکومت سازی کی دعوت دےدی ہے۔ گورنر ہاو¿س میں اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انجینئر شوکت اللہ کا کہنا تھا کہ صوبے میں امن وامان کا قیام ان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے نامزد وزیر اعلی اور سپیکر کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔ گورنر خیبر پی کے کا کہنا تھا کہ مخصوص نشستوں پر انتخاب اور تمام مراحل کی تکمیل کے بعد اسمبلی کا اجلاس کسی بھی وقت طلب کر لیا جائے گا۔