اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیمرا کے رکن ڈاکٹر عبدالجبار کو عہدے سے ہٹانے کا حکم معطل کردیا

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ( پیمرا) کے رکن ڈاکٹر عبدالجبار کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا حکم معطل کردیا ہے۔ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس انور کاسی نے ڈاکٹر عبدالجبار کی درخواست پر پیمرا سے جواب بھی طلب کرلیا ہے جبکہ عدالت پہلے ہی ان کی پیمرا سے پی ٹی اے کو واپسی روک چکی ہے ۔ اپنی درخواست میں ڈاکٹر عبدالجبار نے اپنے گریڈ کی تنزلی اور عہدے سے ہٹانے کے بارے میں پندرہ مئی 2013ءکو جاری ہونے والے حکم کو چیلنج کرتے ہوئے اسے غیر قانونی قرار دیا تھا انہیں 27 جولائی 2009ءکو پیمرا کا ایگزیکٹو ممبر مقرر کیا گیا تھا اور یہ تقرری وزارت اطلاعات ونشریات نے کی تھی ڈاکٹر عبدالجبار پیمرا کے قائم مقام چیئرمین کے طور پر بھی فرائض سرانجام دیتے رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...