اسلام آباد (عترت جعفری) آئندہ بجٹ میں ملک میں دوبارہ ویلتھ ٹیکس نافذ کئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ نگران حکومت کے بجٹ کی تیاری میں مصروف ماہرین نے مسلم لیگ (ن) کی اکنامک مینجمنٹ ٹیم کو تجویز کیا ہے کہ ملک میں دوبارہ ویلتھ ٹیکس نافذ کردیا جائے جسے چند سال قبل مشرف حکومت کے دور میں ختم کردیا گیا تھا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ویلتھ ٹیکس کے دوبارہ نفاذ کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) کے اندر کوئی مخالفت نہیں کی گئی ۔آئندہ بجٹ میں اگر چھپائے گئے اثاثے ظاہر کرنے والی سکیم کو نافذ نہ کیا گیا تو جنرل سیلز ٹیکس کی شرح دوبارہ پی پی پی کے د ور 16 فیصد سے 17 فیصد کئے جانے کا امکان ہے۔ اس طرح چینی کے سیکٹر سمیت مختلف سیکٹرز جی ایس ٹی استثنیات ختم کر دی جائیں گی۔