چینی وزیراعظم لی کی گیانگ کا اسلام آباد آمد پرپرتپاک استقبال کیا گیا,صدر آصف علی زردای نے معزز مہمان کو نشان پاکستان سے بھی نوازا.

پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہونے پرپاک فضائیہ کے چھ ایف سیون ٹین تھنڈرطیاروں نے چین کےوزیراعظم کے طیارے کو اپنے حصار میں نورخان ایئر بیس تک پہنچایا،جہاں صدر آصف زرداری نگران وزیراعظم میرہزار خان کھوسو،نگران وفاقی وزرا،تین سروسز چیفس اور دیگراعلیٰ حکام نے معزز مہمان کا استقبال کیا.پاک فوج نے چینی وزیراعظم کو اکیس توپوں کی سلامی دی ،اس موقع پردونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائےگئے .لی کی کیانگ اپنے دو روزہ دورے میں صدر اور وزیراعظم سمیت اعلیٰ شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نوازشریف سے بھی خصوصی ملاقات ہوگی، چینی وزیراعظم کے دورے کے دوران دو طرفہ تعاون کے حوالے سے متعدد سمجھوتوں پردستخط بھی کیے جائیں گے.

ای پیپر دی نیشن