ملک کے بیشترحصوں میں گرمی کی شدید لہر برقرار ہے،جیکب آباد میں پچاس، سبی،لاڑکانہ، بھکراور نورپورتھل میں انچاس ڈگری سینٹی گریڈ کی گرمی نے لوگوں کے ہوش اڑا دیئے،لاہور میں گرمی کا انتیس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا،اٹھارہ سے بائیس گھنٹے کے لوڈ شیڈنگ نے بھی شہریوں کا جینا دوبھر کررکھا.

ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، اندرون سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقوں پر سورج کی کرنیں آگ بن کر برستی رہیں، جیکب آباد ملک کا گرم ترین شہر رہا جہاں درجہ حرارت پچاس سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، سبی، لاڑکانہ،بھکراور نورپور تھل میں انچاس، دادو، بدین، سکھر، موہنجوداڑو، شہید بینظیرآباد اور بہاولنگرمیں اڑتالیس، لاہور سنتالیس، فیصل آباد چھیالیس، ملتان پنتالیس، پشاور تینتالیس، اسلام آباد اکتالیس، کراچی سینتیس اور کوئٹہ میں درجہ حرارت پینتیس ڈگری سینٹی گریڈ رہا، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ میدانی علاقے گرم ہواؤں کی لپیٹ میں رہیں گے،،گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی بھی توقع ہے، دوسری جانب گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ لوڈشیڈنگ نے بھی عوام کا جینا محال کردیا ہے، منگل کے روز سے بجلی کے شارٹ فال میں کمی ہوئی تاہم چند گھنٹوں بعد ہی مظفرگڑھ پاور پلانٹ ٹرپ ہونے سے ساڑھے پندرہ سو میگاواٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی ،جس سے شارٹ فال دوبارہ پانچ ہزار میگاواٹ سے بڑھ گیا،،،ذرائع کےمطابق بجلی کی پیداوار نوہزار نوسو میگاواٹ اور طلب ساڑھے پندرہ ہزار میگاواٹ ہے ،جس سے شہروں میں اٹھارہ اور دیہات میں بائیس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے.

ای پیپر دی نیشن