مکرمی ! ہم نارنگ منڈی، بدوملہی، نارووال، پسرور کے ڈیلی پسنجر نے ریلوے کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ 25 مئی سے لاہور سے سیالکوٹ براستہ نارووال چلنے والی 217 اپ ۔ 218 ڈائون ریل گاڑی کا لاہور ڈویژن انتظامیہ نے جو وقت تجویز کیا ہے، اس کے مطابق ہی ٹرین چلائی جائے۔ لیکن اعلیٰ ریلوے حکام کی جانب سے اس ٹرین کو لاہور سے سیالکوٹ کیلئے شام 6 بجے اور اگلے روز صبح 5 بجے سیالکوٹ سے لاہور روانگی پر عوام کو شدید تحفظات ہیں اس اقدام سے ریلوے کو خاطر خواہ آمدن نہیں ہو گی بلکہ ریلوے انتظامیہ کم ریونیو کا بہانہ بناکر اس ٹرین کو بند کرنے کا عندیہ دیدے گی ۔ اگر ریلوے انتظامیہ 217 اپ ، 218 ڈائون ٹرین کو لاہور سے صبح 5 بجے اور سیالکوٹ سے دوپہر 3 بجے چلائے تو 24 گھنٹوں میں نارووال سیکشن پر دو مرتبہ ٹرین چلنے سے ریلوے کو روزانہ معقول آمدن ہو گی۔ اگر ریلوے انتظامیہ نے لاہور ڈویژن کے مقررہ وقت پر ٹرین نہ چلائی تو ہم ریلوے ہیڈ کوارٹر پر پُرامن احتجاج و دھرنا دیں گے ۔چوہدری فرحان شوکت ہنجرا)