آئی جی پنجاب توجہ فرمائیں

مکرمی ! ہم نے پہلے بھی اپیل کی تھی لیکن اس پر کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔ اب دوبارہ التماس ہے کہ میرا گوجرانوالہ میں ٹیری کا کاروبار ہے میرے بیٹے نے رحیم یار خان سے ٹیری کا مال خریدا۔ انہوں نے مال کا ٹوکن پانچ لاکھ دیا اور مال دس لاکھ کا لے لیا۔ جیسے ہی مال لیکر نکلے تو پولیس والوں نے پکڑ لیا اور کہنے لگے کہ مال چوری کیا ہے۔ میرے بیٹے بلاول حسین، محمد قاسم ولد علی احمد نے کہا ہم نے مال کے پیسے دئیے ہیں۔ ایس ایچ او اقبال آباد نے ہم سے پانچ لاکھ مانگے۔ ہم نے دو لاکھ دئیے اور تین تولے کی سونے کی چین دے دیدی۔ پھر بھی اس نے ہم پر پرچہ کروا دیا۔ ایس ایچ او کا کہنا ہے ڈی پی او صاحب کے ساتھ تعاون کرو۔ وہ خرچہ کروا رہا ہے بار بار۔ لہٰذا ہم کو انصاف فراہم کیا جائے۔ (محمد خالد حسین 03216470833 ۔ 03006431184 ۔ 03008773055)

ای پیپر دی نیشن