مکرمی ! وزیراعظم پاکستان نے گدو میں 486 میگا واٹ کے پروجیکٹ کا افتتاح کیا۔ گڈو میں دو نئے تھرمل پاور پلانٹ ساٹھ ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہوئے۔ یہ منصوبہ مقررہ وقت سے سات ماہ قبل ہو مکمل ہو گیا۔ یہ حقائق اس امر کی واضح دلیل ہے کہ حکومت توانائی کے بحران کے حل میں کس قدر سنجیدہ ہے۔ گدو میں 486 میگاواٹ کی ٹربائن چلانے سے 154 ارب روپے کی بچت ہو گی۔ ان اقدامات سے وہ وقت دور نہیں کہ تاریکی کا خاتمہ اور روشنیوں کا راج ہو گا۔(محمد جمیل)