لاہور (مبشر حسن/ نیشن رپورٹ) پیپلز پارٹی نے جماعت کی بنیادی تنظیم نو کا فیصلہ کیا ہے جس میں صوبائی، ضلعی اور تحصیل کی سطح پر پارٹی تنظیموں کی کوئی گنجائش نہیں ہو گی۔ منصوبہ کے تحت تنظیم نو ملک بھر میں پارٹی کے 17 ریجن بنائے جائیں گے جن کے ریجنل سربراہ ہونگے۔ ریجن ڈویژن سطح کا ہو گا۔ اگرچہ پارٹی میں وفاقی سطح پر کوئی تبدیلی نہیں کی جا رہی تاہم صوبائی اور نچلی سطح کی تنظیم سازی متاثر ہو گی۔ ڈویژنل سطح کی تنظیم نو کے حق میں دلائل یہ دیئے جا رہے ہیں کہ ڈویژن کی سطح پر سیاست بڑی متحرک ہوتی ہے جسے پارٹی کا صوبائی سربراہ نہیں بلکہ ڈویژن کا سربراہ زیادہ بہتر انداز میں سمجھ سکتا ہے۔
پیپلز پارٹی کی بنیادی تنظیم نو کا فیصلہ، ڈھانچہ ڈویژنل ہو گا
May 22, 2014