کراچی (خصوصی رپورٹ) برطانوی پاسپورٹ ملنے پر الطاف حسین نے پاکستانی شہریت ترک کر دی تھی۔ امت رپورٹ کے مطابق دوبارہ شہریت بحالی کیلئے 2 سے تین ماہ لگ سکتے ہیں۔ متحدہ سربراہ براہ راست پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ حاصل کرنے کے خواہاں ہیں جس سے معاملہ تاخیر کا شکار ہے۔ برطانوی قانونی ماہرین نے الطاف کا دعویٰ رد کرتے ہوئے کہا برطانیہ میں کوئی وکیل مقدمہ لڑنے سے انکار نہیں کر سکتا۔