لاہور(وقائع نگار خصوصی)بیرون ملک سے اثاثے واپس لانے کے لئے دائر درخواست پر عدالت کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹسز وصول نہ کرنے پر نواز شریف،کلثوم نواز،حسین نواز،چوہدری شجاعت حسین اور ہمایوں اختر خان کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔بیرسٹر جاوید اقبال جعفری کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مختلف سیاست دانوں نے تین سو ارب ڈالر سے زائد رقم بیرون ملک منتقل کی۔جس کے خلاف فاضل عدالت میں رٹ زیر سماعت ہے۔عدالت کی جانب سے نوٹس بھجوائے جانے پر نواز شریف،چوہدری شجاعت حسین سمیت 5سیاست دانوں نے نوٹسز وصول نہیں کئے جو کہ انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے مترادف اور واضح طور پر توہین عدالت ہے۔ لہذا فریقین کے خلاف توہین عدالت آرڈیننس اور آئین کے آرٹیکل 204 کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے۔
نواز شریف ، کلثوم، حسین نواز، شجاعت، ہمایوں اختر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر
May 22, 2014