بجٹ: امراء کیلئے 120 ارب روپے کی ٹیکس رعایتیں ختم ہونیکا امکان

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) بجٹ 2014-15ء کی تجویز ٹیکس اقدامات میں کہا گیا ہے کہ بجٹ میں امیر اور مراعات یافتہ طبقہ کو ٹیکس دائرے میں لایا جائے۔ ذرائع کے مطابق امراء اور مراعات یافتہ طبقے کیلئے 120 ارب روپے کی ٹیکس رعایتیں ختم ہونے کا امکان ہے۔ ٹیکس چوروں کیخلاف بھرپور ایکشن کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ غیر رجسٹرڈ کاروبار پر ودہولڈنگ ٹیکس ڈبل کرنے کی تجویز ہے۔ ٹیکس چوروں کو ٹیکس نوٹس بھیجے جائیں گے۔ کمپنیز کیلئے انکم ٹیکس کی شرح کم کرنے، ایسوسی ایشن اور انفرادی کاروبار پر ٹیکس بڑھانے، سیلز ٹیکس کی شرح 17 فیصد پر برقرار رکھنے کی تجویز ہے۔ انکم ٹیکس کی چھوٹ سالانہ 4 لاکھ آمدن پر برقرار رہے گی۔ سرمایہ کاری کے نام پر ٹیکس معاف کرانے والوں کیلئے رعایتیں ختم کرنے پر غور کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن