پنجاب حکومت کی سرکاری اجلاسوں میں ملازمین کے موبائل لانے اور استعمال کرنے پر پابندی

May 22, 2014

لاہور(آئی این پی) پنجاب حکومت نے سرکاری اجلاسوں میں ملازمین کے موبائل لانے اور استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے ‘موبائل فون استعمال کرنے والے ملازمین کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی ۔ذرائع کے مطابق وہ سرکاری ملازمین جنہیں سرکاری اجلاسوں اور میٹنگز میں مدعو کیا جائے گا ان پر موبائل فون لانے اور استعمال کرنے پر پنجاب حکومت نے مکمل پابندی عائد کر دی ہے اور اگر کسی بھی اجلاس میں کوئی ملازمین موبائل استعمال کرتا ہوا پکڑاگیا تو اس کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزیدخبریں