ڈیرہ : وزیر اعظم کے احکامات کے باوجود چینی سیاح بازیاب نہ ہو سکا

ڈیرہ اسماعیل خان (آئی این پی) ڈیرہ اسماعیل خان سے اغوا ہونے والے چینی سیاح کو وزیر اعظم کے واضح احکامات کے باوجود بازیاب نہ کرایا جا سکا جبکہ سیاح کے تحفظ میں غفلت برتنے پر کھتی چیک پوسٹ کے اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔ڈیرہ اسماعیل خان میں دو روز قبل درابن روڈ پر چینی سیاح کو دہشت گردوں نے اغوا  کر لیا تھا جس کے بعد درابن روڈ پر قائم کھتی چیک پوسٹ کے اہل کاروں کو سیاح کے تحفظ میں غفلت برتنے اور واقعہ کی بروقت اطلاع نہ دینے پرمعطل کردیا گیا ہے۔ چینی سیاح کو تاحال بازیاب نہیں کرایا جا سکا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...