اسلام آباد(اے این این)پاکستان پچیس مئی سے آم برآمد کرے گا، ہدف 1 لاکھ 75 ہزار ٹن مقرر کر دیا، تاہم سخت معیارات اور عالمی پابندیوں کے باعث امریکا، جاپان اور ایران کو آم برآمد نہیں کیا جاسکے گا۔ آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹر، امپورٹرز اینڈ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے مطابق رواں سیزن میں ایک لاکھ پچھتر ہزار ٹن آم کی برآمد سے ساڑھے چھ کروڑ ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوگا، ایسوسی ایشن کے مطابق رواں سال بھی امریکا، جاپان کے سخت معیارات اور ایران پر اقتصادی پابندیوں کے باعث آم برآمد نہیں کیا جاسکے گا۔ تاہم جنوبی کوریا اور آسٹریلیا کی نئی منڈیوں میں آم بھیجا جائے گا، یورپی یونین کو سالانہ چوبیس ہزار ٹن آم برآمد کیا جاتا ہے، جس میں کمی کا خدشہ ہے، کیونکہ برامدکنندگان مقدار سے زیادہ معیار کو ترجیح دے رہے ہیں
پاکستان 25 مئی سے ایک لاکھ 75ہزارٹن آم برآمد کریگا
May 22, 2014