لاہور (خبر نگار) لاہور ائر پورٹ کے بالمقابل اربوں روپے کی 40 کنال اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ منسوخ کر دی گئی ہے اور کرپٹ اہلکاروں کو ملازمت سے برخاست کر دیا گیا ہے۔ یہ بات صوبائی وزیر طاہر خلیل سندھو نے سرکاری خاتون رکن اسمبلی نگہت شیخ کی تحریک استحقاق کے جواب میں پنجاب اسمبلی کو بتائی۔ علاوہ ازیں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر لاہور عرفان میمن نے بتایا کہ پٹواری، قانونگو، رجسٹری محرر کو ملازمت سے برخاست کر دیا گیا ہے۔ تحصیلدار کے خلاف انکوائری کیلئے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو جبکہ سب رجسٹرار کے خلاف کارروائی کیلئے پنجاب حکومت کو لکھا گیا ہے۔