افغانستان: طالبان کا افغان پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، 6 اہلکار ہلاک

May 22, 2014

کابل(آن لائن) شمالی مشرقی افغانستان میں ایک پولیس چیک پوسٹ پر طالبان کے حملے میں چھ پولیس اہلکار جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ میں پانچ طالبان بھی مارے گئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان صوبہ برخستان کے پولیس کے سربراہ جنرل فیض الدین یار نے بتایا کہ طالبان شدت پسندوں کے ایک گروپ نے ضلع یمگان میں ایک پولیس چیک پوسٹ پر اچانک حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں چھ پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ پولیس کے جوابی حملے میں پانچ جنگجوبھی مارے گئے۔  واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری کو جائے وقوعہ پر طلب کرلیا گیا ہے۔

مزیدخبریں