چیئرمین پی سی بی کا انتظامی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس بلانے کا فیصلہ

May 22, 2014

لاہور/اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامی کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے  انتظامی کمیٹی کا ہنگامی  اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا، وزارت بین الصوبائی نے پی سی بی کے نئے آئین کی جلدازجلد منظوری  پر کام شروع کردیا۔ ذرائع کے مطابق   اجلاس ا یک دوروز میں بلا یا جائے گا جس میں اہم فیصلے کئے جائیں گے ۔اجلاس میں ی سی بی کے آئین کی جلد ازجلد منظوری کرانے اور بورڈ کے نئے آئین کے تحت انتخابات کرانے کیلئے حکمت عملی تیار کی جائے گی تاکہ ذکاء اشرف کا پی سی بی میں دوبارہ آنے کا راستہ ہمیشہ کیلئے روکا جاسکے ۔ امکان ہے کہ   پالیسیوں کے تسلسل کیلئے نجم سیٹھی کو چیئرمین پی سی بی کا انتخاب لڑنے  کی تجویز دی جائے اور ارکان  نجم سیٹھی کی بطور چیئرمین  انتخابات میں  حصہ لینے کی متفقہ طورپر نامزدگی کردیں جس کے بعد جمہوری طریقے سے بورڈ کے چیئرمین کے عہدے پر قابض ہو جائیں۔وزارت بین الصوبائی نے پی سی بی کے نئے آئین کی جلدازجلد منظوری  پر کام شروع کردیاہے ۔  نجم سیٹھی نے وفاقی وزیر ریاض  حسین پیرزادہ سے ملاقات کی اور پی سی بی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں نجم سیٹھی نے زور دیا کہ وزارت بین الصوبائی   وزارت قانون کی مشاورت سے پی سی بی کا نیا آئین جلد منظور کرے تاکہ  بورڈ میں بے یقینی کی کیفیت کو ختم کیا جاسکے ۔ریاض پیرزادہ نے نجم سیٹھی کو یقین دہانی کرائی کہ  وزارت بین الصوبائی رابطہ آئین کی جلدازجلد منظوری کروا کر  پی سی بی  کے انتخابات کرانا چاہتی ہے  اور اس حوالے سے جلد اچھی خبر ملے گی۔

مزیدخبریں