پنجاب یوتھ فیسٹیول کا انعقاد بہت بڑا کارنامہ ہے : منصور ڈار

May 22, 2014

لاہور(سپورٹس رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس آزاد جموں و کشمیر منصور ڈار نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے وسیع پیمانے پر پنجاب یوتھ فیسٹیول کا انعقاد کرکے بہت بڑا کارنامہ سرانجام دیا ہے، جس پر مجھے پاکستانی ہونے کے ناطے پر بہت فخر ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بین الصوبائی گرلز انڈر 16ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کے موقع پر پنجاب جمنیزیم ہال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔منصور ڈار نے کہا کہ پنجاب حکومت نے سپورٹس سمیت ہر شعبہ زندگی میں ایک اعلیٰ معیار قائم کیا ہے جس کی دوسرے صوبے بھی تقلید کررہے ہیں،ان ساری چیزوں کا کریڈٹ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور انکی ٹیم کو جاتا ہے، ایک سوال کے جواب میں ڈار نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کی حکومت بھی پنجاب کی طرح اگست میں سپورٹس فیسٹیول کرانے کی منصوبہ بندی کررہی ہے، ہمیں اس معاملے میں بہت سی دشواریوں اور مشکلات کا سامنا ہے ،ہم سپورٹس فیسٹیول کرانے کے لئے پنجاب کی تکنیکی اور مالی معاونت چاہتے ہیں، ہم مالی مشکلات کے باعث فیسٹیول کو محلہ اور دیہات کی سطح پر نہیں کراسکتے ۔

مزیدخبریں