لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین چودھری ذکاء اشرف نے برطرفی کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے کیلئے مشاورت شروع کردی۔ برطرفی کی اطلاع ملتے ہی ذکاء اشرف نے اپنی قانونی ٹیم کو فوری بلوا لیا اور طویل مشاورت کی۔ طے پایا کہ ذکاء اشرف ا ور برطرف ملازمین و الگ الگ درخواستیں سپریم کورٹ میں دائر کریں گے۔