راولپنڈی: پولیس وین کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق، لواحقین کا احتجاج

May 22, 2015

راولپنڈی (آئی این پی) راولپنڈی اڈیالہ روڈ پرتیزرفتارپولیس وین کی ٹکرسے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کے بعد پولیس اہلکاروین سمیت فرار ہوگئے۔ لواحقین نے واقعہ پر شدید احتجاج کیا ۔بتایا گیا ہے کہ راولپنڈی کے علاقے علی ٹائون میںایک تیز رفتار پولیس وین نے 19سالہ علی کوکچل دیا اور زخمی حالت میں چھوڑکر فرار ہوگئے۔ بروقت طبی امداد نہ ملنے پر زخمی نوجوان نے تڑپ تڑپ کر جان دے دی۔ واقعہ کے بعد لواحقین نے اڈیالہ روڈ بند کرکے احتجاج کیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ حادثے میں ملوث پولیس اہلکار کو گرفتار کیا جائے۔

مزیدخبریں