لاہور ( سپیشل رپورٹر+ وقائع نگار خصوصی) محکمہ قانون پنجاب نے تمام محکموں ، اداروں کو اپنے قانون اردو میں ٹرانسلیشن کرکے پندرہ روز میں محکمہ قانون کو بھجوانے کی ہدایات جاری کر دیں ۔ دریں اثنا حکومت نے ملکی قوانین کا اردو ترجمہ کے کام کی نگرانی کیلئے جنرل آڈیٹوریل کمیٹی تشکیل دیدی۔