مسلم لیگ کا پنجاب اور اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن جماعتی بنیادوں پر کرانے پر غور

May 22, 2015

اسلام آباد (محمد نواز رضا وقائع نگار خصوصی) پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 196 کے انتخابی نتائج سے تحریک انصاف کو تیسرا شدید دھچکا لگا ہے اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت اسلام آباد اور پنجاب میں بلدیاتی جماعتی بنیادوں پر انتخابات کرانے پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔ حکومتی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی میں وزیراعظم محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب کی گڈ گورننس کا نتیجہ ہے۔ ملتان میں 2013 ء کے انتخابات میں پی پی 196 میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار نے 4 ہزار ووٹ کی اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ اب ووٹ کاسٹ ہونے کا تناسب کم ہونے کے باوجود 11 ہزار ووٹ کی اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔

مزیدخبریں