ڈی آئی خان: پٹرول کی ٹینکی میں آگ لگنے سے دھماکہ، 2 افراد جاںبحق، 3 زخمی

May 22, 2015

ڈیرہ اسماعیل خان (این این آئی) ڈیرہ بنوں روڈ پر ہوٹل کے کمرے میں پٹرول کی ٹینکی میں آگ لگنے سے زوردار دھماکہ سے دو افراد جاںبحق، تین زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بنوں روڈ پر بائی پاس کے قریب ہوٹل کے کمرے میں کچھ افراد ٹینکی میں پٹرول ڈال رہے تھے اس دوران کسی نے سگریٹ قریب پھینک دیا جس سے ٹینکی میں آگ لگی اور زوردار دھماکہ ہوا۔ دھماکے اور آگ سے جھلس کر سیف اور عمران موقع پر جاںبحق ہو گئے جبکہ شاذر خان، طیب اور سلیمان زخمی ہو گئے جن کو فوری طور ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ دھماکے اور آگ سے کمروں میں آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ عملہ نے آگ پر قابو پا لیا۔

مزیدخبریں