رائے ونڈ (نامہ نگار) تبلیغی مرکز بازار میں ریلوے گردی کا شکار تاجروں کی سربمہر 56دکانیں تاجر رہنماء چیئرمین مرکزی انجمن تاجران تبلیغی مرکز بازار محمد شاہد خاں کی جدوجہد مسلسل سے گزشتہ روز اراضی کی ملکیت ثابت ہونے تک مشروط طور پرڈی سیل کردی گئیں ۔ تاجروں سے ایک لاکھ روپے فی دکان زرضمانت بھی وصول کیا گیا۔ محمد شاہد خاں کی قیادت میں تاجروں کے وفد نے ریلوے افسروں کو اپنے ملکیتی کاغذات اور عدالتی فیصلے پیش کئے جس کے نتیجہ میں ریلوے حکام نے تاجروں کا مؤقف درست تسلیم کرتے ہوئے ریلوے پولیس اور ائے ای این آفس عملہ کے ہمراہ دکانوں کی سیلیں توڑ دیں ۔تاجروں نے دکانیں کھلوانے پر زبردست نعرے لگائے ۔تاجروں حاجی محمد لقمان ،مفتی عبدالرحمن ،حاجی عبدالغفار ،حاجی عبدالوہاب ،ڈاکٹر محمد سلیم ،محمد اسحاق ،محمد رفیق ،بشیر احمد اور ہاشم اسلم وغیرہ نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں مقامی ممبران اسمبلی نے تاجروں کا کوئی ساتھ نہیں دیا ۔تاجروںنے کہا کہ تاجر رہنماء محمد شاہد خاں نے نہ صرف تاجرگروپوں کے اختلافات ختم کروانے میں کلیدی کردار ادا کیا بلکہ ریلوے افسروں کی بلیک میلنگ بھی ہمیشہ کیلئے ختم کردی ۔