کراچی(آن لائن) سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے مرکزی ملزم معظم علی کی برطانیہ حوالگی سے متعلق درخواست پر وفاقی وزارت داخلہ، سیکرٹری داخلہ سندھ اور ڈی جی رینجرز کو 11 جون کیلئے نوٹس جاری کر دئیے ہیں۔ ملزم معظم کی اہلیہ سعدیہ بانو نے سندھ ہائیکورٹ میں دائردرخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ملزمان کی حوالگی سے متعلق کوئی معاہدہ نہیں اس لئے معظم علی کی برطانیہ حوالگی کو روکا جائے۔ اطلاعات کے مطابق معظم علی کو برطانیہ کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ سندھ ہائیکورٹ نے ڈپٹی اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کر دئیے ہیں۔
عمران فاروق قتل کیس: مرکزی ملزم معظم علی کی برطانیہ حوالگی سے متعلق درخواست پر وزارت داخلہ، سیکرٹری داخلہ، ڈی جی رینجرز کو نوٹس
May 22, 2015