اسلام آباد: سکیورٹی وجوہات کی بنا پر حضرت بری امامؒ کا عرس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

اسلام آباد (آن لائن) سکیورٹی وجوہات کی بنا پر حضرت بری امام ؒ کا عرس غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا ہے اس بات کا فیصلہ چیف کمشنر کی زیر صدارت اجلا س کے بعد کیا گیا ہے۔ چیف کمشنر نے چند روز قبل زیرصدارت اجلاس میں بری امام عرس کی اجازت دیتے ہوئے سکیورٹی کے سخت اقدامات کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔ وزات داخلہ ذرائع نے سانحہ صفورا کے ملزمان اور ماسٹر مائنڈ کی گرفتاری کے بعد سکیورٹی اداروں کی جانب سے وزارت داخلہ کو بتایا گیا ہے کہ ممکنہ حملے کے پیش نظر پولیس اور انتظامیہ وہ سکیورٹی اقدامات نہیں کرسکتی اور بری امام عرس پر گزشتہ کئی سالوں سے پابندی کے بعد دوبارہ اجازت کے پیش نظر شہریوں کی بڑی تعداد میں اجتماع شریک ہونے کے قومی امکانات ہیں ا س دوران بری امام عرس کسی بھی بڑے سانحے کا پیش خیمہ ہو سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...