شام : فوج پسپا، عاعش کا عالمی ورثے پیلمائرا شہر پر مکمل قبضہ: فوجیوں سمیت 17 قتل بعض کے سر قلم کردئیے

دمشق (بی بی سی+ اے ایف پی) شدت پسند تنظیم داعش کے جنجگوؤں نے شام میں یونیسکو کے عالمی ورثے پیلمائرا پر قبضہ کر لیا ہے۔ فوج پسپا ہوگئی۔ شامی صدر بشار الاسد کی حکومت کے ایک اہلکار نے امریکی سربراہی میں دولت اسلامیہ کے خلاف مغربی ممالک کے اتحاد سے کہا ہے کہ وہ دنیا کے اس تاریخی ورثے کو شدت پسندوں کے ہاتھوں تباہ ہونے سے بچانے کے لیے کارروائی کریں۔ شدت پسند تنظیم نے اس سے پہلے عراق میں نمرود کے تاریخی ورثے کو تباہ و برباد کر دیا تھا۔ تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق ابھی تک تاریخی ورثے کو نقصان پہنچانے سے متعلق کوئی اطلاع نہیں ہے۔ شدت پسندوں نے پیلمائرا کے ثقافتی ورثے کے قریبی قصبے تدمر، قریبی ہوائی اڈے اور انٹیلی جنس کے ہیڈکوارٹر پر قبضے کے بعد پیلمائرا کا ثقافتی ورثہ بھی ان کے قبضے میں آ گیا ہے۔ حکومت نے تصدیق کی ہے کہ اس نے قصبے سے فوجیں نکال لی ہیں۔ بی بی سی کے مطابق ساری دنیا کی توجہ پیلمائراکے ثقافتی ورثے پر مرکوز ہونے کی وجہ سے شدت پسند شاید پہلی فرصت میں ہی اس قیمتی تاریخی ورثے کو تباہ کرنے کی کوشش کریں گے۔ پیلمائراکے تاریخی کھنڈرات اس اہم فوجی راستے پر واقع ہیں جو دمشق اور مشرقی شہر دائر الزور کو جاتی ہے۔ شام کے ایک حکومتی اہلکار نے کہا ہے کہ قیمتی مجسموں کو محفوظ مقامات پر پہنچا دیا گیا ہے لیکن قدیم شہر کے تاریخی آثار اب دولت اسلامیہ کے رحم و کرم پر ہیں۔ اگر دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں نے پیلمائرا کے تاریخی ورثے کو تباہ کر دیا تو مشرق وسطیٰ کا ایک اور ثقافتی ورثہ خطے میں جاری جنگ کی بھینٹ چڑھ جائے گا۔ یونیسکو کی سربراہ کا بھی کہنا ہے کہ موجودہ صورت حال انتہائی تشویش ناک ہے۔ پیلمائرا کے نوادرات کو ’ریگستان کی دلہن‘ بھی کہا جاتا ہے۔ پیلمائرا کی تاریخی عمارتیں دوسری صدی عیسوی میں تعمیر ہوئیں اور وہ یونانی، ایرانی اور رومن فن تعمیر کا امتزاج ہیں۔ داعش کے ترجمان عبدالرحمن نے دعویٰ کیا فوجی تنصیبات پر قبضہ کرلیا۔ لڑائی میں حکومتی حامی ملیشیا کے 100 کارکن مار دیئے ہیں۔ ادھر حلب صوبے میں الشار بیس پر بیرل بم دھماکے اور راکٹ حملے میں 40 باغی مارے گئے۔ ادھر حلب صوبے میں الشار بیس پر بیرل بم دھماکے اور راکٹ حملے میں 40 باغی مارے گئے۔ اقوام متحدہ کے مطابق شامی افواج نے پیلمائرا شہر پر داعش کے قبضہ سے قبل شہہریوں کو انخلا کی اجازت نہیں دی شہری بجلی سے محروم ہیں کیونکہ لڑائی میں پاور سٹیشن تباہ ہو گیا۔ایک سیاسی کارکن نے جس کے اہلخانہ اب بھی پیلمائرا میں ہی ہیں بی بی سی کو بتایا کہ اس کے رشتہ دار اور اہلخانہ بھاگنا چاہتے تھے لیکن انہیں راستہ ہ نہیں دیا گیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جنگجو اب شہر میں حکومتی افواج کے ارکان کو تلاش کر رہے ہیں اور انہوں نے مساجد میں اعلان کروائے ہیں کہ شہری ان افراد کو پناہ نہ دیں۔داعش نے شامی فوجیوں ، حکومت کے حامیوں سمیت 17 افراد کو قتل کر دیا بعض کے سر قلم کئے گئے .

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...