ریاض (آن لائن) سعودی عرب میں بلدیاتی انتخابات 12 دسمبر کو ہو رہے ہیں۔ انتخابات میں خواتین امیدوار پہلی بار حصہ لیں گی۔ امیدوار 22 اگست سے 14 ستمبر تک رجسٹریشن کر اسکتے ہیں۔ سعودی محکمہ بلدیات کے ذرائع کے مطابق مختلف شہروں میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں۔