فنگر پرنٹس کے حصول کیلئے جی سی یونیورسٹی کے ایجاد کردہ پاؤڈر کو امریکی پیٹنٹ حاصل ہوگیا

May 22, 2015

لاہور (سٹاف رپورٹر) جی سی یو کے فرانزک کیمسٹری اور نینو ٹیکنا لوجی ماہرین نے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے تعاون سے جائے وقوعہ سے مجرموں کے پوشیدہ انگلیوں کے نشانا ت حاصل کرنے کیلئے جدید نینو پا ئوڈر ایجا د کر دیا جسے امریکی پیٹنٹ حا صل ہو گیا یہ جی سی یو کو مختصر عرصہ میں حا صل ہونے والا چوتھا امریکی پیٹنٹ ہے یہ نینو پائوڈر میٹل، گلاس ، پلاسٹک سمیت دیگر غیر کھردری جگہوں سے پوشیدہ فنگر پرنٹس حاصل کرنے میں انتہائی موثرہے جس وجہ سے امریکی پیٹنٹ و ٹریڈ مارک آفس نے اس کی پیٹنٹ درخواست کی منظوری دے دی ہے اس نینو پائوڈرکو پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف طاہر، وائس چانسلر ڈاکٹر خلیق الرحمن اور جی سی یونیورسٹی لاہور نینو کمیسٹری لیبارٹری کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد اخیار فرخ کی تحقیق کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں