لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعظم نوازشریف کی ہدایت پر لاہور ائرپورٹ کی توسیع کے منصوبے پر نئی پیشرفت ہوئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں بین الاقوامی فرموں نے ٹینڈر میں حصہ لیا اور سپین کی تعمیراتی کمپنی ’’ٹیپسا انٹرنیشنل‘‘ کے حق میں قرعہ فال نکلا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ منصوبے کی تکمیل سے علامہ اقبال لاہور ائرپورٹ پر بیک وقت 22 طیارے سے اتر سکیں گے جبکہ موجودہ تعداد کی نسبتاً چار گنا پروازیں اُڑ سکیں گی۔
وزیراعظم کی ہدایت پر لاہور ائرپورٹ کی توسیع کا حتمی فیصلہ
May 22, 2016