ارکان پارلیمنٹ، ججز، بیورو کریٹس کی مراعات تنخواہیں 50 فیصد کم کرنے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست

لاہور(وقائع نگار خصوصی) ارکان پارلیمنٹ,ججزاور بیوروکریٹس کی مراعات ختم کرنے اور انکی تنخواہوں میں 50 فیصد کمی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ وطن عزیز قرضوں کے بوجھ کے نیچے دبا ہے مگر عوامی خدمت اور انتظامی عہدوں پر براجمان عہدیداروں کی تنخواہوں اور مراعات میں غیر معمولی اور ناقابل بیان اضافہ کیا گیا ہے۔ ججز اور بیوروکریٹس کوغیر معمولی تنخواہ کے علاوہ گھر، گھر کی مرمت، کار، پٹرول، بچوں کے وظیفے، داخلوں میں رعائت، بیرون ملک دوروں کے علاوہ طبی سہولیات بھی مہیا کی جاتی ہیں جبکہ عام پاکستانیوں کو ہسپتالوں میں ڈسپرین کی ایک گولی بھی دستیاب نہیں ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...